عجیب و غریب

نوجوان لڑکی ایسا لباس پہن کر آگئی کہ جہاز پر چڑھنے سے ہی روک دیا گیا

ایڈیلیڈ (ذرائع) آسٹریلیا میں ایک نوجوان لڑکی کو انتہائی باریک لباس پہننے کی وجہ سے طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 23 سالہ کیتھرائن بامفورڈ نامی لڑکی نے آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ سے گولڈ کوسٹ کی ورجن آسٹریلیا کی فلائٹ میں سیٹ بک کرارکھی تھی ۔ جب وہ ایئر پورٹ پر آئی اور جہاز میں سوار ہونے لگی تو اسے جہاز میں سوار ہونے سے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ اس کا لباس انتہائی باریک ہے اور اسے یہ تبدیل کرنا پڑے گا۔

کیتھرائن کے مطابق سٹاف کی ایک خاتون رکن اس کے پاس آئی اور لباس کے بارے میں بات کی۔ یہ سن کر انہیں لگا کہ انہیں عوامی طور پر بے عزت کیا جا رہا ہے۔ ’یہ سن کر مجھے دھچکا لگا اور حیرانی بھی ہوئی کیونکہ میرا لباس اتنا بھی باریک نہیں تھا۔‘ کیتھرائن نے ایئر لائن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے اس عمل کی معافی مانگی جائے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close