عجیب و غریب

ہوٹل کا وہ کمرہ جہاں آپ کے پاس کتنے بھی پیسے ہوں، آپ ٹھہر نہیں سکتے، دعوت نامہ آئے تو تب ہی جاسکتے ہیں

نیویارک(ذرائع) دنیا میں کئی لگژری ہوٹل ہیں جہاں لاکھوں روپے فی رات کرایہ وصول کیا جاتا ہے لیکن ایک ہوٹل کا ایک کمرہ ایسا بھی ہے جس میں آپ کبھی نہیں ٹھہر سکتے خواہ آپ کے پاس کتنے ہی پیسے کیوں نہ ہوں۔ اس کمرے میں ٹھہرنے کے لیے آپ کو دعوت نامے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کمرہ’والٹ ڈزنی ورلڈ‘ کا معروف ’سنڈریلا کاسل سوٹ‘ (Cinderella Castle Suite)ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پہلی بار ایک گائیڈ ویڈیو کے ذریعے اس سوٹ سے دنیا کو شناسا کرتا ہے۔ ویڈیو میں گائیڈ کہتا ہے کہ اکثر لوگ اس سوٹ میں نہیں آ سکتے۔ وہ اس ویڈیو کے ذریعے اسے دیکھ لیں۔ ویڈیو میں اس سوٹ میں ایک دوسرے ساتھ دو بیڈ لگے ہوتے ہیں، ان کی مخالف سمت میں ’فائرپلیس‘ ہوتی ہے جہاں آگ جل رہی ہوتی ہے اورا س کے اوپر سنڈریلا کی تصویر لگی ہوتی ہے۔ اس سوٹ کی پوری تھیم سنڈریلا کی کہانی کا منظرپیش کر رہی ہوتی ہے۔اس سوٹ میں ٹام کروز اور ماریا کیرے سمیت چند بڑی شخصیات ہی اب تک قیام کر چکی ہیں اور انہیں بھی یہاںقیام کا دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close