عجیب و غریب

شادی شدہ عورت سے معاشقے نے آدمی کو گٹر میں پہنچا دیا

ریاست گجرات میں شادی شدہ عورت کے ساتھ معاشقے نے ایک نوجوان کو گٹر میں پہنچا دیا، بال بال جان بچی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 29سالہ جیونا راٹھور نامی نوجوان کے لکشمی نامی خاتون کے ساتھ معاشقے کا علم اس کے بھائیوں کو ہو گیا جنہوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا اور پھر گٹر میں پھینک دیا۔ نوجوان لگ بھگ 24گھنٹے گٹر میں ہی رہا اور لوگوں کو مدد کے لیے پکارتا رہا۔

بالآخر دو آدمیوں نے اس کی آواز سنی اور اس کی باہر نکلنے میں مدد کی۔ اتنی شدید سردی میں رات گٹر میں گزارنے کے باعث جیونا کی حالت غیر ہو رہی تھی جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے خاتون کے دو بھائیوں سنجے پارمر اور دھرمیندر پارمر کے خلاف جیونا کے اغواءاور اس پر تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close