عجیب و غریب

عاشق کی خود کشی کی خبر سن کر محبوبہ نے بھی پھانسی لگاکرلگایاموت کوگلے، اہل خانہ نے ایک ہی ’چتا‘ پرادا کی دونوں کی آخری رسومات

مظفر پور، 3 جنوری (آئی این ایس انڈیا) اتوار کے روز بہار کے مظفر پور سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ ضلع کے سکرا تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے، جہاں دو عاشقوں نے خاندانی پابندیوں کی وجہ سے اپنی جان دے دی۔وہیں دو محبت کرنے والوں کو ایک نہیں ہونے دینے والے کنبہ کے افرادنے موت کے بعد انہوں نے اسی چتا کے مقام پر دونوں کی آخری رسومات ادا کردی۔ اس واقعے کے بعد آس پاس کے بہت سے دیہات میں اس پربحث ہورہی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع مظفر پور کے علاقہ سکرا تھانہ کے رہائشی لڑکا-لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ دونوں بچپن سے اچھے دوست تھے، پھر بعد میں پیار ہو گیا۔ ایک ہی برادری سے ہونے کے باوجود دونوں کے کنبہ کے افراد نے ان کا رشتہ قبول نہیں کیا۔ ایسی صورتحال میں نوجوان نے سال کے پہلے دن ہی زہر کھا کر خود کشی کرلی۔اسی دوران 2 جنوری کو جب خاتون کو اپنے عاشق کی موت کی اطلاع ملی تو اس نے بھی خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ ادھر نوجوان اور خاتون کی موت کے بعداہل خانہ اور گائوں والے سکتے میں آگئے،تاہم بعد میں ان دونوں کے اہل خانہ نے مل کر اسی چتا کے مقام پر ان کی آخری رسومات اداکردی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پورے گاؤں کے لوگوں نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس واقعے پر کوئی بھی کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔اس واقعے کے سلسلے میں پنچایت کے مکھیا دیوکومار سنگھ نے بتایا کہ انہیں وہاں کے ایک عوامی نمائندے سے واقعے کے بارے میں معلومات ملی ہیں، انہیں پتہ چلاہے کہ عاشق جوڑے کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے مل کر دونوں کی آخری رسومات ادا کردی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close