عجیب و غریب

بے اولا جوڑے نے بچھڑے کو اپنا بیٹا بناکر گود لے لیا

نئی دہلی (ذرائع) میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں پیش آیا۔وجے پال اور اس کی بیوی راجیشوری دیوی کی شادی کو 15 برس گزر چکے ہیں لیکن یہ جوڑا تاحال اولاد کی نعمت سے محروم ہے ۔

وجے پال کاکہناہے کہ ہم اپنے لالتو( بچھڑے )کو بالکل اپنا بیٹا سمجھتے اور اس سے اپنی اولاد کی طرح ہی پیار کرتے ہیں۔ راجیشوری دیوی کا کہناتھاکہ جب بچھڑے کو جنم دینے والی گائے مری تو یہ یتیم ہو گیا تھا جس کے بعد ہم نے اسے بیٹا تسلیم کرکے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close