عجیب و غریب

سرکاری نوکری چاہیے تو تمباکو نوشی چھوڑنے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا

رانچی (ہندوستان اردو ٹائمز) ریاست جھاڑکھنڈ نے سرکاری نوکری کیلئے تمباکو نوشی ترک کرنے کی شرط عائد کردی۔حکومت نے تمام ملازمین کیلئے لازم قرار دیا ہے کہ وہ اس بات کا بیان حلفی دیں گے کہ وہ تمباکو کو کسی بھی شکل میں استعمال نہیں کریں گے۔

جھاڑ کھنڈ حکومت نے یہ قدم اپنے دفاتر کو تمباکو فری کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے تسلسل میں اٹھایا ہے۔زی نیوز کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں یہ قانون یکم اپریل 2021 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس حوالے سے ریاست کے صحت، تعلیم و خاندانی بہبود ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

بتادیں کہ نئے قانون کے تحت آئندہ جو شخص بھی سرکاری نوکری کیلئے اپلائی کرے گا اسے بھی یہ بیان حلفی دینا ہوگا کہ وہ تمباکو کی کوئی بھی شکل استعمال نہیں کرے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close