عجیب و غریب

چچا زاد بہنوں نے آپس میں شادی کرلی، ہنگامہ برپا ہوگیا

رانچی (ہندوستان اردو ٹائمز) یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پیش آیا جہاں دو چچا زاد بہنوں نے آپس میں شادی کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کوڈرما کے علاقے جھمری تلیہ کی رہنے والی دو چچا زاد بہنوں نے گزشتہ ماہ 8 نومبر کو مندر میں جا کر شادی کی۔ ان میں سے ایک کی عمر 24 سال ہے اور اس نے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ دوسری کی عمر 20 سال ہے اور اس نے حال ہی میں انٹرمیڈیٹ مکمل کیا ہے۔

چچا زاد بہنوں کی آپس میں شادی اس ضلع کی پہلی ہم جنس پرستانہ شادی ہے۔ شادی کے بعد یہ دونوں دلہنیں گھر والوں سے الگ رہ رہی ہیں اور اپنی شناخت چھپا کر رکھتی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد اب انہیں بھی حکام کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close