عجیب و غریب

عجیب و غریب : دلہا اور دلہن نے شادی کی یادگار کو موت کا کھیل بنا دیا

عجیب و غریب (ذرائع) دنیا بھر میں شادی کو یاد گار بنانے کے لیے نت نئے نئے واقعات سامنے آتے ہیں . ایسے نرالے اور حیران کن واقعات میں ایک نوبیاہتا چینی جوڑے کی شادی کی یادگاری تقریب بھی شامل ہے .

انہوں نے اپنی شادی کو یاد گار بنانے اور اسے زیادہ سے زیادہ مشہور کرنے کے لیے مہم جوئی کا راستہ اختیار کیا.

خبر ساں ادارے کے مطابق  کے مطابق روایتی عروسی ملبوسات میں ملبوس چینی دلہا اور اس کی دلہن نے ایک پرخطر پہاڑی راستے پر چل کراسے یاد گار بنایا.

اس پہاڑی راستے پر جس میں پاؤں رکھنے کے لیے آہنی سلاخوں یا آہنی رسوں کے سوا اور کوئی سہارا نہیں چلنا زندگی اور موت کا کھیل ہےمگرنہ صرف چینی نوبیاہتا جوڑے بلکہ ان کے اقارب نے بھی یہ پرخطر راستہ طے کیا. مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کے علاقے حنان کے چایا پہاڑ پر پیش آیا. چینی جوڑا اور اس کےمعاونین بھی اس حیران کن مہم جوئی میں شامل رہے.

اس مہم کی سرگرمیاں تصویری شکل میں دیکھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close