عجیب و غریب

ہندوستان : گاﺅں میں طوفان کے بعد ’سونے کی بارش‘ ہوگئی، گاﺅں والوں کی لاٹری لگ گئی

نئی دہلی(ذرائع) ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے میں واقع گاﺅں اوپاڈا گزشتہ دنوں سمندری طوفان ’نیوار‘ کی ز د میں آ کر تباہ ہوا لیکن اس آفت کے چند دن بعد ہی گاﺅں والوں کی لاٹری نکل آئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس گاﺅں کے لوگ ایک صبح ساحل کی طرف گئے تو انہیں ریت پر سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نظر آئے۔ ساحل پر سونے کی برسات کی خبر جب گاﺅں میں پھیلی تو ہر کوئی سونا تلاش کرنے کے لیے وہاں پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گاﺅں کے 50لوگوں کو سونے کے ٹکڑے ملے جن کی مجموعی مالیت ساڑھے 3ہزاربھارتی روپے (تقریباًساڑھے 7ہزار پاکستانی روپے) تھی۔ حقیقت میں یہ سونا کہاں سے آیا؟ اس کا حتمی جواب تو فی الحال کسی کے پاس نہیں لیکن مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی زد میں دو مقامی مندر بھی آئے تھے جن میں سونے کی اشیاءپڑی تھیں۔ یہ ٹکڑے انہی اشیاءکے ٹوٹنے سے بنے اور ادھر ادھر بکھر گئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close