عجیب و غریب

کیاآپ اس رونگٹنے کھڑے کردینے والی تصویرمیں چھپی گڑ بڑ کوپکڑ سکتے ہیں؟

کچھ تصاویر دیکھنے میں اچھی اور معصومیت سے بھری ہوتی ہیں مگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ان میں کچھ ایسا چھپا ہوتا ہے جو ڈرا دینے کے لیے کافی ہوتا ہے۔جیسے اوپر موجود تصویر کو دیکھیں، ایک ہنستے کھیلتے خاندان کی یہ تصویر دیکھ خوشی کا احساس ہورہا ہوگا؟تاہم اس میں کچھ ایسا چھپا ہے جو کسی کے بھی رونگٹے کھڑے کرسکتا ہے۔

تصویر کو غور سے دیکھیں اور وہ ‘بھوت’ پکڑنے کی کوشش کریں جو اسے ایسی دیگر تصاویرسے الگ کرتی ہے۔کیا آپ وہ چیز پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟کچھ عرصے پرانی یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی اور وجہ جان کر اس پر حیرت بھی نہیں ہوگی۔عام طور پر لوگ زیادہ توجہ سے تصاویر نہیں دیکھتے تو کیا آپ اس میں چھپی گڑبڑ پکڑنے میں کامیاب ہوسکے ہیں؟اگر نہیں تو نیچے تصویر میں آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔اس تصویر میں بائیں کونے پر بیٹھی بچی کے کندھے پر کسی کا ہاتھ ہے حالانکہ یہ ممکن ہی نہیں کیونکہ تصویر میں کسی اور نے اپنا ہاتھ اس بچی کے کندھے پر نہیں رکھا ہوا۔تو پھر یہ کس کا ہاتھ ہے ؟

یقیناً بڑی بہن کا تو نہیں، جس نے دونوں ہاتھ گود میں رکھے ہیں اور ماں نے ہاتھوں سے چھوٹے بچے کو پکڑ رکھا ہے۔تو یہ کس کا ہاتھ ہے اس بارے میں تو کوئی واضح جواب نہیں مگر لوگوں کے خیال میں یہ فوٹوشاپ کا کمال ضرور ہوسکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close