عجیب و غریب

144 منزلہ عمارت کو 10 سیکنڈ میں منہدم کرنے کا عالمی ریکارڈ، ویڈیو وائرل

ابوظہبی (ذرائع) متحدہ عرب امارات میں فلک بوس عمارت چند سیکنڈوں میں منہدم کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 144 منزلہ (165 میٹر بلند) عمارت کو 10 سیکنڈ میں منہدم کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

منی پلازہ نامی یہ عمارت دھماکا خیز مواد کے ذریعے منہدم کی جانے والی دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ اسے منہدم کرکے موڈون پراپرٹیز نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں منی زائد نامی منصوبے میں از سر نو تعمیرو ترقی کے لیے اس عمارت کو منہدم کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close