ہندوستان اردو ٹائمز

گیارہ سالہ بچی کا حیران کن کاررنامہ ، سمندری تالاب میں پھنسنے والی شارک کو پکڑ کر مشکل سے ۔ ۔ ۔ ۔

عجیب و غریب (ذرائع) انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیارہ سالہ بچی سمندری تالاب میں پھنسنے والی ڈرافٹ بورڈ شارک کو پکڑ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیارہ سالہ بچی کا نام بیلی ریا ہے جس نے تمسانیہ میں واقع کنگسٹن بیچ میں پھنسی شارک کو پکڑ کر مشکل سے بچایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی نے شارک پکڑنے کے بعد اپنی ماں کو آواز دی اور بتایا کہ اْس نے ڈرافٹ بورڈ شارک پکڑ لی ہے۔ماں نے بچی کی آواز سْن کر کہا کہ اگر یہ شارک ہے تو تم محتاط ہوجاؤ۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گیارہ سالہ لڑکی نہ صرف مچھلیوں کے شکار کی شوقین ہے بلکہ وہ چھوٹی مچھلیاں شوق سے کھاتی بھی ہے۔ریا کی والدہ ابے گلبرٹ کا کہنا تھا کہ ’جب میں وہاں پر پہنچی تو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی تھی کیونکہ یہ شارک تھی اور مجھے ڈر تھا کہ کہیں یہ بیٹی کو نقصان نہ پہنچا دے‘۔اْن کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ پریشانی اور خوف اس بات کا تھاکہ ریا نے شارک کو ہاتھوں میں اٹھایا ہوا تھا اور وہ مجھے دکھا رہی تھی۔