عجیب و غریب

مردہ خاتون پولیس اسٹیشن میں زندہ ہوگئیں : حیران کن واقعہ

مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ژی کاؤنٹی میں ایک شخص نے خود کو اپنی اہلیہ کی لاش سمیت پولیس کے حوالے کیا جس کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ اس نے اُس کا گلا دبا کر قتل کردیا ہے لیکن اُس کی حیرت کا انتہا نہ رہی جب وہ پولیس اسٹیشن میں زندہ ہوگئی۔

5 فروری کو وانگ نے گھر میں اپنی بیوی کا گلا تار سے باندھ کر گھونٹ دیا تھا۔ کچھ دیر بعد اُس نے محسوس کیا کہ اس کی بیوی اب حرکت نہیں کر رہی ہے جس پر اسے لگا کہ وہ مرچکی ہے۔

اس کے بعد وہ بیوی کی “لاش” کو سائیکل پر پولیس اسٹیشن لایا تاہم کچھ ہی دیر میں بیوی پولیس اسٹیشن میں جاگ اٹھی اور پولیس سے التجا کی کہ وہ شوہر کیخلاف کوئی کیس نہ بنائے کیونکہ اسے یقین ہے کہ شوہر کا اسے قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا تاہم وانگ کو قتل کی کوشش کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close