عجیب و غریب

عجیب و غریب : 3 سالہ بچے نے والدہ کے موبائل سے 12000 ہزار کا کھانا آرڈر کر دیا

عجیب و غریب (ہندوستان اردو ٹائمز ) یہ انوکھا واقعہ برازیل میں پیش آیا ہے ۔ جہاں 3 سالہ بچے نے والدہ کے اسمارٹ فون سے 12 ہزار روپے (402 برازیلین ڈالر) کا کھانا آرڈر کر دیا۔بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون دینے والے والدین خبردار ہو جائیں کیونکہ انہیں بھی ایسا ہی جھٹکا لگ سکتا ہے جیسا برازیل کی اس خاتون کو لگا۔

تین سالہ بیٹے نے اپنی امی کا موبائل ہاتھ لگتے ہی ایپ میں نظر آنے والی مختلف پروموشنل آفرز سے دھڑا دھڑ آرڈر کر ڈالے، ان میں ایک دو نہیں پوری 8 پروموشنل مِیلز، 6 ہیپی میلز، 8 کھلونے اور پانی کی 8 بوتلیں شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سب کے باوجود بچہ اپنا من پسند کھلونا نہ ملنے پر اداس ہو گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close