عجیب و غریب

لوگوں کی مخالفت کے باوجود بالآخر باڈی بلڈر نے جنسی گڑیا سے شادی کرلی

نورسلطان (ذرائع ۔ ہندوستان اردو ٹائمز ) قازقستان کے باڈی بلڈر یوری ٹولوشکو نے بالآخر وہ شرمناک کام کر ہی ڈالا جس کی وجہ سے اسے سڑکوں پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور سو رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یوری ٹولوشکو نے چند سال قبل ایک جنسی گڑیا خریدی تھی جس کا نام اس نے ’مارگو‘ رکھا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ اسے اپنی اس جنسی گڑیا سے عشق ہے۔ دسمبر 2019ءمیں اس نے ’مارگو‘ کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کر دیا جس پر ملک بھر میں اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا سڑک پر نکلنا دوبھر ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق چند ہفتے قبل اسے سڑک پر کچھ مشتعل لوگوں نے پکڑ لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا۔ یہ لوگ اسے ملک میں جنسی بے راہروی پھیلانے کا موردالزام ٹھہراتے تھے۔

اب بالآخر یوری نے اپنی جنسی گڑیا مارگو کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ یوری اور مارگو کی شادی رواں سال مارچ میں ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہو گئی۔ یوری نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اپنے دوست احباب کی موجودگی میں وہ مارگو کو شادی کی انگوٹھی پہناتا ہے۔ مارگو سفید رنگ کے عروسی جوڑے میں ہوتی ہے۔ شادی کے بعد تقریب ایک پارٹی کا روپ دھار لیتی ہے اور شرکاءڈی جے کی دھنوں پر رقص کرنے لگتے ہیں۔ اس دوران یوری اپنی دلہن مارگو کے ساتھ رقص کرتا نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close