عجیب و غریب

عجیب و غریب : آبروریزی میں کامیاب نہیں ہوا تو ملزم نے خاتون کے ساتھ کر ڈالا ایسا خوفناک کام ، ہوش اڑجائیں گے

عجیب و غریب (ذرائع) مہاراشٹر کے پونے میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پونے کے ایک دیہی علاقہ شرور میں آبروریزی کی مخالفت کرنے پر ایک 37 سالہ خاتون کی نامعلوم شخص نے آنکھیں نکال لیں ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ خاتون رات کے وقت کھیت کی جانب جارہی تھی ، تبھی گاوں کے کسی نامعلوم شخص نے اس پر حملہ کردیا ، بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی دونوں آنکھوں کی روشنی چلی گئی ہے

ذرائع کے مطابق جائے واقعہ گاوں سے صرف 100 میٹر کی دوری پر تھا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ اتنی بڑی واردات پیش آگئی ، لیکن گاوں کے کسی بھی شخص نے اس کی آواز تک نہیں سنی ، خاتون کو سنگین حالت میں پونے کے سسون اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ شرور پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کے سلسلہ میں آئی پی سی کی دفعہ 307 ( قتل کی کوشش ) اور دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش تیز کردی ہے

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق رات کے وقت جب گھر کے اراکین سونے کی تیاری کررہے تھے ، تبھی خاتون باہر گئی تھی ۔ اس کے بعد گاوں کے لوگوں نے بتایا کہ اس پر حملہ ہوا ، رات میں ہی خاتون کو سسون اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اب دیکھ نہیں سکتی ہے ۔ آنکھ نکالنے کے ساتھ ہی خاتون کا گلا دبانے کی بھی کوشش کی تھی

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close