عجیب و غریب

7 ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، ملزمین فرار

گڑھوا؍رانچی ، 2؍نومبر ( آئی این ایس انڈیا ) جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک اورنابالغ لڑکی کو ہفتے کی شام کو ہوس کا نشانہ بنایاگیا۔ ساتویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ تین نوجوانوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ پارسوان نامی گاؤں کے سنجے ، رنجن اور مانک نامی نوجوان نے عصمت دری کے بعد بچی کو پہاڑی سے نیچے پھینک دیا۔متاثرہ بے ہوشی کے عالم میںشب بھر پڑی رہی ۔ اگلے دن دیہاتیوں نے اسے دیکھا اور کنبہ کے افراد کو اس کے بارے میں مطلع کیا ۔ اہل خانہ اترپردیش کے ’کون ‘ واقع ایک اسپتال علاج کے لئے گئے۔ متاثرہ لڑکی کے والد کے بیان پر کھروندی پولیس اسٹیشن میں تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تادم تحریر تینوں ملزمان فرار ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close