عجیب و غریب

بلندشہر ضمنی الیکشن:اویسی-چندرشیکھر کی پارٹی کے کارکنان میں جھڑپ

بلندشہر26اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے بلندشہرمیں 3 نومبرکوالیکشن ہونا ہے۔ اس سے قبل بھی سیاسی جماعتوں کے مابین جنگ کاآغازہوچکاہے۔اتوار کے روز بلندشہر میں آزاد سماج پارٹی (اے ایس پی) اور اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے بعد آزاد سماج پارٹی کے لیڈر چندر شیکھر نے الزام لگایا ہے کہ ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے۔اس معاملے میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور متعدد سنگین شقوں میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے قافلے پر حملہ کرنے کے دعوے کی تردیدکی ہے۔3 نومبر کو یوپی کے بلندشہر میں انتخابی مہم کے دوران اے آئی ایم ایم کے امیدوار نے چندر شیکھر کی پارٹی امیدوار کے حامیوں پر اسمبلی کے دوران حملہ اورفائرنگ کا الزام عائدکیا ہے۔ جبکہ چندر شیکھر نے اتوار کے روز اپنے قافلے پر فائرنگ اور اسے ہلاک کرنے کا الزام عائدکیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close