عجیب و غریب

شدید مالی بحران کے شکار تاجر نے لگائی پھانسی ، گنوائی جان

جودھ پور،۱۴؍اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) شہر کے شکار پور گڑھ میں رہائش پذیر ایک تاجر مبینہ طور پر معاشی مجبوری کا شکار ہوکر خودکشی کرلی۔ اطلاع کے بعد اسے اسپتال لایا گیا ، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ پریم سنگھ راجپوت نے رات کے وقت اپنے گھر میںپھانسی لگاکر خودکشی کرلی تھی ، اسے گھر سے پھندے سے ا اتار کر ہسپتال لایا گیا، لیکن تب تک وہ دم توڑ گیا۔ اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی۔لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس کو موقع پر ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے۔ فی الحال پولیس نے اس کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ لیکن بتایا جارہا ہے کہ پریم سنگھ شدید مالی بحران سے پریشان تھا۔اس کالونی میں اس نے ایک لگژری فلیٹ بھی خریدا تھا۔ لاک ڈاؤن کے باعث اس کاکاروبار سست ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد وہ قرض میں ڈوبتا چلا گیا ۔ جس کی و جہ سے اس نے بحران کا شکار ہوکر اپنی جان گنوادی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close