عجیب و غریب

ہماچل: لفٹ کے بہانے خاتون سے 7 لوگوں نے کی اجتماعی عصمت دری ، تمام ملزم گرفتار

چندی گڑھ،21 ؍اگست ( آئی این ایس انڈیا )
ہماچل پردیش کے کانگڑا میں ایک 32 سالہ شادی شدہ خاتون سے اجتماعی عصمت دری کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ سات افراد نے اس خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی ہے۔ ان لوگوں نے لفٹ دینے کے بہانے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا اور اجتماعی عصمت دری کی۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر گاگل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ کے مطابق وہ بنوئی کے علاقے میں بس اسٹیشن پر بس کا انتظار کررہی تھی۔ اسی وقت ان لوگوں نے اسے لفٹ دینے کی پیش کش کی۔ اس کے بعد اسے بیرونی علاقے میں لے جاکر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔پولیس کا کہنا ہے قریبی دیہات میں رہنے والے ساتوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ ان سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔کانگڑا کے ڈی ایس پی سنیل رانا نے بتایا کہ ہم نے ساتوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close