عجیب و غریب

ماسک نہ پہننے پر بکرا گرفتار

 کانپور (ہندوستان اردو ٹائمز) شہر کانپور میں ایک بکرے کے پولیس کی حراست میں لیے جانے کا ایک انوکھا واقع سامنے آیاہے ۔

نیوز ویب سائٹ ٹائمز ناؤ کے مطابق کانپور کے علاقے بیکن گنج میں پولیس کو ایک بکرا ماسک کے بغیر نظر آیا جس کی وجہ سے اسے گاڑی میں بیٹھا کر تھانے لے جایا گیا۔

جب بکرے کے مالک کو پتا چلا کہ اس کا جانور تھانے میں ہے وہ فوری وہاں گیا اور حکام سے گزارش کی کہ بکرے کو چھوڑ دیا جائے۔

پولیس نے اس شرط پر بکرے کو رہا کیا کہ اسے سڑک پر ماسک کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔

کووڈ 19 کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ماسک اور سماجی دوری زندگی کے اہم جُز بنتے جارہے ہیں۔

کئی جگہوں پر حکام نے ان اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت سزا بھی لگائے رکھی ہے اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان اصولوں کا اطلاق جانوروں پر بھی ہوتا ہے۔

انورگنج پولیس تھانے کے سرکل افسر سیف الدین نے خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’لوگ اب اپنے کتوں کو بھی ماسک پہنا رہے ہیں تو بکرے کو کیوں نہیں۔‘

جیسے ہی یہ بات انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی شہر کی پولیس نے اپنا موقف بدل دیا اور کہا کہ وہ بکرے کو نہیں بلکہ اس شخص کو گرفتار کرنا چاہ رہے تھے جس نے ماسک نہیں پہنا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close