عجیب و غریب

85 سالہ شانتا بائی سڑکوں پر لاٹھی چلاکر پیٹ کی بھوک مٹانے کو مجبور : ویڈیو ہوا وائرل

عجیب و غریب (ہندوستان اردو ٹائمز) ان دنوں ایک بوڑھی خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو جنگی مہارت کی لاٹھی چلانے کا ہنر دکھا کر پیسے کمانے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق 85 سالہ شانتی بائی پوار پونے کی سڑکوں پر انتہائی مہارت کے ساتھ ‘لاٹھی کاٹھی کا اپنا ہنر دکھا رہی ہیں۔
اپنے پوتے پوتیوں کو پالنے کے لیے انھیں اس عمر میں سڑکوں پر یہ تماشہ کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے آٹھ سال کی عمر میں یہ ہنر سیکھا تھا۔

سرخ ساڑھی میں مبلوس شانتی بائی نے کہا کہ ‘میں آٹھ سال کی عمر سے یہ کام کر رہی ہوں۔ میں نے اپنے والد سے یہ ہنر سیکھا تھا۔ میں نے اسے کبھی نہیں چھوڑا۔ یہ میری زندگی کا حصہ ہے۔ کووڈ میں لوگ عام طور پر گھروں میں ہوتے ہیں تو میں انھیں برتن بجا کر آگاہ کرتی ہوں کہ اب میری پرفارمنس شروع ہو رہی ہے۔
انھوں نے بتایاکہ لوگ دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں بہت اچھا دادی۔ مجھے یہ سب اپنے پوتے پوتیوں کے لیے کرنا پڑتا ہے۔

سینیئر سیٹیزن کو عام طور پر گھروں میں رہنے کے لیے کہا جاتا ہے لیکن شانتی بائی کا کہنا ہے انھیں کورونا سے خوف نہیں۔ وہ دعا کر کے گھر سے نکلتی ہیں اور اب تک محفوظ ہیں۔
ان کے ہنر کو پہلے پہل سوشل میڈیا پر ایشوریہ کالے نامی ایک ڈانسر نے ڈالا تھا اس کے بعد سے لوگ دادی کی امداد کو سامنے آئے ہیں اور انھیں بہت امداد مل رہی ہے۔ ایشوریہ کالے نے کہا کہ ‘ایک فن کار ہی دوسرے فنکار کی ضرورت سمجھ سکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close