عجیب و غریب

چینل کھلوانے کا لالچ دے کر 5 کروڑ کی دھوکہ دہی، آئی ای ایس افسر گرفتار

نئی دہلی، 4 جولائی(آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے دھوکہ دہی کے الزام میں انڈین انجینئرنگ سروس(آئی ای ایس)کے سابق افسر اور جودھ پور میں دوردرشن کے ڈپٹی ڈائریکٹررہے سنیل کمار جھا کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر چینل کھلوانے کاجھانسہ دے کر ویدیاچاریہ پنڈت لکشمن داس بھاردواج سے 5 کروڑ کی دھوکہ دہی کرنے کا الزام ہے۔ ملزم سنیل کمار جھا نے پیسے کسی اور کمپنی میں سرمایہ کاری کراکردھوکہ دہی کوانجام دیا۔دہلی پولیس کا اقتصادی جرائم ونگ ملزم سنیل کمار جھا کی اہلیہ بندو جھا کے کردار کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

پنڈت لکشمن داس بھاردواج نے اقتصادی جرائم کے ونگ کو اپنی شکایت میں کہاکہ میں پیشے کے لحاظ سے ویدیاچاریہ ہوں، جب ملزم سنیل کمار جھا سے آیورویدک اشیاء کی تشہیر کے لئے رابطہ کیا گیا تو ملزم سنیل کمار جھا نے خود کو ایک ٹی وی چینل کا سربراہ بتایا تھا۔لکشمن داس بھاردواج نے بتایا کہ انہوں نے اس ٹی وی چینل کے ذریعے اس پروگرام کو نشر کرنا شروع کردیاتھا۔ ملزم سنیل کمار جھا نے پنڈت لکشمن داس بھاردواج سے اپنی اہلیہ بندو جھا کا بھی تعارف کرایا تھا۔ اس دوران سنیل کمار جھا نے اپنی اہلیہ بندو جھا کو ٹی وی چینل اور پروگرام چلانے والی ایک ماہر کی حیثیت سے متعارف کرایا۔

پنڈت لکشمن داس کے مطابق ملزم سنیل کمار جھا نے اسے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ دوردرشن میں بھی کام کرچکا ہے اور ایم ایس وائسرائے انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔پنڈت لکشمن داس بھاردواج نے الزام لگایاکہ میرے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے اور اعتماد جیتنے کے بعد سنیل کمار جھا نے مجھے اپنا ٹی وی چینل کھولنے اورایم ایس ایکسپریس براڈکاسٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بڑے حصص خریدنے کا لالچ دیا۔ ساتھ ہی ملزم سنیل کمار جھا نے ٹی وی چینل کے لئے ضروری انفراسٹرکچر بنانے کی بات کہی۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم سنیل کمار جھا نے چینل خریدنے کا لالچ دے کر 5 کروڑ روپئے لئے، تاہم بعد میں مجھے پتہ چلا کہ ملزم سنیل کمار جھا نے مجھے دھوکہ دیا اور ان کی اہلیہ بندو جھا اور ونیت وششٹھ کے نام پر ایک دوسرا ٹی وی چینل خریدلیا۔پنڈت لکشمن داس بھاردواج کی شکایت کے بعدملزم سنیل کمار جھا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے کی تفتیش بھی کی جارہی ہے۔ ملزم سنیل کمار جھا اس سے قبل دوردرشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں اور ان کے خلاف دور درشن نے کیس کیاتھا، جس میں سنیل کمار کو مجرم ٹھہرایاگیاتھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close