عجیب و غریب

مغربی بنگال کے مرشد آباد میں گھر میں بم بنانے کے دوران ہوا دھماکہ،2 ہلاک ،4 زخمی

کولکاتہ، 4 جولائی(آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ایک مکان میں ہوئے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ جمعہ رات نو بجے ضلع کے ضلع جنگی پورہ سب ڈویژن کے سوتی قصبے میں ہوا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق وہ لوگ مبینہ طور پر اپنے گھر میں بم بنا رہے تھے تبھی بم دھماکہ ہوا ۔عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جس گھرمیں دھماکہ ہوااس کی چھپرکی چھت بھی اڑ گئی۔ اہلکار نے بتایا کہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور اس کا مالک فرار ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ گھر کے مالک کی اہلیہ سے واقعہ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close