عجیب و غریب

ہینڈ سینیٹائزر کب خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟ ماہرین کا انتباہ

امریکی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آتش بازی یا کسی آگ کے سامنے ہینڈسینیٹائزرز کا استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ بھیانک ثابت ہوسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہینڈسینیٹائزرز کی تیاری میں 60 فیصد خاص قسم کے کیمیائی مادے کا استعمال ہوتا ہے جو آتش بازی کے دوران آتشزدگی کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں نے آئندہ ویک اینڈ کو یادگار بنانے کے لیے آتشبازی کا فیصلہ کیا ہے جس سے متعلق ماہرین اور محکمہ فائر فائٹرز نے بھی متنبہ کیا ہے کہ تمام افراد آتشبازی کے لیے ہینڈسینیٹائزر گھر رکھ کر جائیں گے۔

’سینیٹائزرز میں جراثیم ختم کرنے کے لیے زیادہ مقدار میں کیمیکل استعمال کی جاتی ہے جس پر آگ بہ آسانی پکڑتی ہے، اسی کے پیش نظر شہریوں کو خصوصی طور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران ہاتھوں کو سینیٹائز  نہ کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close