عجیب و غریب

کانپور انکاؤنٹر: یوپی کے اے ڈی جی پرشانت کمار کاانوکھابیان،بتایا پولیس کی غلطی

کانپور،3جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانپور میں شاطرمجرم وکاس دوبے کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر حملے میں 8 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے بعد موقع پر پہنچنے والے اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو پولیس کی غلطی بتایاہے۔ لکھنؤ سے کانپور دیہی علاقوں پہنچنے والے پرشانت کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس کی جانب سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔

پرشانت کمار اپنی رپورٹ سی ایم یوگی کو دیں گے۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ کانپور پولیس کی طرف سے مخبری ہوئی یا کسی نے پولیس کی مخبری کی، اس معاملے میں مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اے ڈی جی کے اس بیان کے بعد ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ پولیس کو یہ معلوم نہیں تھا کہ مجرم وکاس دوبے بھی ایسا حملہ کرسکتا ہے۔ اس کے پاس اے کے 47 جیسے ہتھیار تھے۔ کیا پولیس ٹیم اس کے لئے تیار تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی بھی جانچ کی جائے گی۔ قاتل وکاس کو تلاش کیا جارہا ہے۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ کانپور میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ نیز انہوں نے بتایا کہ وکاس دوبے کا ایک ساتھی حراست میں ہے۔ تمام سرحدیں سیل کردی گئی ہیں اورگاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close