عجیب و غریب

دہلی پولیس کے ریٹائرڈ اے ایس آئی کے بیٹے کا گولی مار کر قتل، کارمیں سوارتھے بدمعاش

نئی دہلی،3جولائی(آئی این ایس انڈیا) دہلی کے امن وہار علاقے میں جمعرات کی رات سینٹرو سوار شرپسندوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ دہلی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا نام نتن دلال تھا، جو دہلی پولیس کے ریٹائرڈ اے ایس آئی سریش دلال کا بیٹا ہے۔

پولیس کے مطابق نتن دلال اپنے بھائی کی گاڑی میں گھر سے نکلے تھے، تب شرپسندوں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے گولیوں سے بھون ڈالا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو لگتا ہے کہ شرپسندوں کا نشانہ نتن دلال نہیں بلکہ اس کا بڑا بھائی نیرج دلال تھا، کیونکہ نتن جس کار کو چلا رہے تھے وہ اس کے بھائی کی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو لگتا ہے کہ شرپسندوں نے نتن کونیرج سمجھ کر قتل کیا۔

دہلی پولیس کے مطابق نتن کے بڑے بھائی نیرج کا پراپرٹی کا کاروبار ہے اور یہ قتل جائیداد کے تنازع یا کسی پرانی دشمنی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ پولیس قریب ہی سی سی ٹی وی چیک کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نتن کے بڑے بھائی نیرج سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔دہلی میں جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے، قتل، ڈکیتی اور یرغمال کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد اسٹریٹ کرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close