عجیب و غریب

یوپی: بھدوہی میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری، 4 ملزمین گرفتار

بھدوہی،2جولائی(آئی این ایس انڈیا) بھدوہی ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں چار ملزمان کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے اس معاملے میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ 26 جون کو بھدوہی کے اورائی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں میرزاپور ضلع سے آئی ایک بارات میں 4 نوجوان وجے بہادر، یوگیش، وشنو کانت اور ستیام بند پنڈال کے قریب ہی شراب پی رہے تھے،تبھی وہاں سے گزررہی گاؤں کی ایک 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔نوجوان کے اہل خانہ نے 27 جون کو متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا۔ ذرائع نے بتایا کہ 30 جون کو چاروں ملزمین کو جمعرات کے روز پاکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے طبی معائنے کے دوران اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔معلومات کے مطابق اورائی تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی رہائشی 16 سالہ بچی بیت الخلا کے لئے باہر گئی تھی۔ اسی دوران نوجوانوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی، دھمکی بھی دی۔ یہ واقعہ 26 جون کو پیش آیا۔لڑکی کے والد نے نامزد تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ منگل کے روز پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close