عجیب و غریب

 شادی میں دولہا ہلاک ، شرکت کے باعث 100 افراد کورونا میں مبتلا 

ہندوستان کی ریاست بہار میں ایک شادی کی تقریب ایک سو افراد میں کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن گئی،کورونا میں مبتلا دولہا ہلاک ہو گیا لیکن شادی میں شریک 100 افراد کو کورونا میں مبتلا کر گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ماہ کے نصف میں ہونے والی ایک شادی میں 350 سے زیادہ افراد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرکت کی۔ دولہے کو شادی کے دوران اسہال کی شکایت ہوئی جسے کورونا وائرس کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔اسہال کی شکایت کے بعد دولہے کو پٹنا کے ہسپتال میں داخل کروانا پڑا لیکن مبینہ طور پر دولہے کے گھر والوں نے شادی کی تقریب کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں حقیقت کھلنے پر ابتدائی طور پر دولہے کے 15 رشتہ داروں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے اور اس کے بعد 24 سے 26 جون تک ایک سپیشل کیمپ لگا کر شادی میں شریک ہونے والے دیگر افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 86 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جن کو آئسولیٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں 50 سے زیادہ افراد شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکتے اور ضلعی انتظامیہ نے شادی کی تقریب میں 50 افراد سے زائد کی شرکت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ہندوستان کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 840 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 16 ہزار 900 کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close