عجیب و غریب

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کاراہل گاندھی پرانتہائی متنازعہ بیان : کانگریس کاپلٹ وار،کوئی ’دہشت گرداورگوڈسے بھکت‘ ’دیش بھکت ‘نہیں ہوسکتا

بھوپال29جون(آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی متنازعہ ممبر پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کے ایک انتہائی متنازعہ بیان پرسیاسی گھمسان طے ہے۔کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی پرحملہ کرتے ہوئے پرگیہ ٹھاکر نے کہاکہ غیرملکی رحم سے پیدا ہونے والادیش بھکت نہیں ہوسکتاہے ۔سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے اس بیان پر کانگریس کے لیڈرجیتوپٹواری نے شدید جوابی حملہ کیا۔ جیتو پٹواری نے ٹویٹ کیا ہے کہ کوئی محب وطن دہشت گردنہیں ہوسکتاہے۔کوئی گوڈسے بھکت محب وطن نہیں ہوسکتا۔

کانگریس کے ترجمان جے پی دھنوپیا نے کہاہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے رکن پارلیمنٹ کے عہدے کی توہین کی ہے۔ وہ خودبھی دہشت گردی کے ایک کیس میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پرگیہ اب ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے ، بی جے پی کوان کا علاج کروانا چاہیے۔ بھوپال میں ایک پروگرام کے دوران ، پرگیہ ٹھاکر نے راہل اورسونیا گاندھی کی حب الوطنی پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ بات کہی۔ چانکیہ کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چانکیہ کہتے ہیں کہ مٹی سے پیدا ہونے والا شخص ہی اپنے ملک کی حفاظت کرسکتاہے۔

پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ اگر آپ کے پاس دوممالک کی شہریت ہے توآپ صرف ایک ہی ملک کے ساتھ حب الوطنی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ کانگریس پارٹی اخلاقیات اور حب الوطنی جیسی قدروں سے دورہے۔ چین کے بحران پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے ، رکن پارلیمنٹ نے کہاہے کہ کانگریس کو اپنے اندر نظر رکھنی چاہیے ۔وہ بحران کے دوران بات کرنے کا طریقہ نہیں جانتی ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس اخلاقیات اورحب الوطنی سے دورہے۔

سونیا گاندھی کے غیر ملکی الاصل ہونے پربی جے پی اکثر کانگریس پر حملہ کرتی ہے۔ کانگریس کے ترجمان جے پی دھنوپیا نے کہاہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے رکن پارلیمنٹ کے عہدے کی توہین کی ہے۔ وہ خودبھی دہشت گردی کے ایک کیس میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پرگیہ اب ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے ، بی جے پی کوان کا علاج کروانا چاہیے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close