عجیب و غریب

ایم پی ہنی ٹریپ معاملہ : گجرات سے ڈیڑھ لاکھ انعامی ملزم گرفتار، 45 سے زائد معاملے میں ملزم

اندور،28 ؍ جون ( آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش پولیس نے ہنی ٹریپ انسانی اسمگلنگ سمیت 45 سے زائد معاملوں میں مطلوبہ ملزم کو اتوار کی صبح پڑوسی ریاست گجرات سے گرفتار کیا۔

ملزم جیتو سونی کی گرفتاری پر تقریبا 1.5 ڈیڑھ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) ہری نارائناچاری مشرا نے کہاکہ ہم نے اتوار کی صبح گجرات سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے ملزم جیتو سونی کو گرفتار کیا۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ سونی کے بھائی مہیندر سونی کو بدھ کی رات کو گجرات کے امریلی ضلع کے ساورکندلہ سے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ریاست کے سیاسی اور انتظامی راہداریوں میں ہلچل مچانے والے اس ہائی پروفائل جنسی اسکینڈل کا انکشاف کمل ناتھ کی زیر قیادت سابقہ کانگریس حکومت نے کیا تھا۔ یہ حکومت مارچ میں کانگریس کے 22 باغی ایم ایل اے کے رخ بدلنے اور بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد منہدم ہوگئی۔ اس کے بعد شیو راج سنگھ چوہان کی قیادت میں بی جے پی اقتدار میں واپس آئی۔’ہنی ٹریپ گینگ کی پانچ خواتین اور ان کے ڈرائیور کو ستمبر 2019 میں بھوپال اور اندور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close