عجیب و غریب

تیس سال تک لڑکی بن کر زندگی گزارنے والی لڑکی علاج کے دوران مرد نکلا

عجیب و غریب (ہندوستان اردو ٹائمز) نوسال سے شادی شدہ خاتون پیٹ میں درد کی وجہ سےہسپتال گئی جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد دریافت کیا کہ اس کی جسامت لڑکیوں والی ہے لیکن جنس کے اعتبار سے وہ مرد ہے30 سال تک لڑکی بن کر زندگی گزارنے والی لڑکی علاج کے دوران مرد نکلا۔

ذرائع کے مطابق وہ ہندوستانی خاتون ہی ہے  حالانہ وہ 9 سال سے شادی شدہ ہے  ، خاتون پیٹ کے درد کی وجہ سے ہسپتال گئی جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد دریافت کیا کہ اس کی جسامت لڑکیوں والی ہے لیکن جنس کے اعتبار سے وہ مرد ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل اس کی 28 سالہ بہن میں بھی یہ خصوصیات پائی گئی تھیں جس میں اس کی بھی جسامت لڑکیوں والی تھیں مگر جنس کے اعتبار سے وہ مرد تھیں ۔

اس حوالے سے طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ مذکورہ خاتون میں جسمانی اعتبار سے عورتوں والی تمام خصوصیات ہیں، لیکن حیران کن طور پر جب اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے تو ہمیں اس بات کا اندازہ ہوا ہے کہ 30 سال تک خود کو لڑکی سمجھنے والی خاتون درحقیقت ایک مرد ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق ایسا کیس ہر 22 ہزار میں سے ایک فرد میں پایا جاتا ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کتنے کم لوگوں کو اس چیز کا علم ہے۔ اس حوالے سے خاتون کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ ہمارے لئے یہ بات حیران کن ہے کیونکہ مذکورہ خاتون گزشتہ 9 سال سے ایک مرد سے شادی شدہ ہے، انہوں نے کئی مرتبہ اولاد پیدا کرنے کی بھی کوشش کی ہے لیکن آج تک بے اولاد ہی رہی ہے ۔تا ہم دوسری جانب اب مذکورہ خاتون کا علاج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہےکہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں۔ ایسے واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں جہاں لوگوں نے اپنی جنس تبدیل کروانے کی کوشش کی ہے ۔

نوٹ : اس خاتون کی پہچان چھپانا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے اسلیئے نام و پتہ کا ذکر نہیں کیا گیا ہے 

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close