عجیب و غریب

زمینی تنازع میں اپنے دو سگے بھائیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا، ملزم بھائی فرار

ترن تارن ، چنڈی گڑھ ، ۲؍جون ( آئی این ایس انڈیا ) اطلاع کے مطابق اپنے بھائیوں سے زمینی تنازع چل رہا تھا، منگل کی صبح ، زمین پر درختوں کیلئے تنازعہ شروع ہوا اور اس نے اپنے ساتھیوں سمیت دو بھائیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ واقعے کے بعد ملزم اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال لے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کسان بہالا سنگھ کے تین لڑکے اور دو لڑکیاں تھیں۔ لڑکیوں کی شادی کے بعد ، بہالا سنگھ نے اپنی جائیداد تین لڑکوں دلباغ سنگھ ، لال سنگھ اور منجندر سنگھ میں بانٹ دی۔ منجندر سنگھ نے محسوس کیا کہ زمین کی تقسیم کے دوران ، ان کے والد نے اپنی پسند کی زمین اپنے دوسرے لڑکوں کو دے دی۔

اس بارے میں وہ اپنے دونوں بھائیوں سے جھگڑا کرتا تھا۔ماضی میں ، اکثر جھگڑا ہوتا رہا ہے ، جب منگل کے دن ، لال سنگھ اور دل باغ سنگھ نے اپنے کھیتوں میں درخت کاٹنے شروع کیے ، تو منجندر سنگھ منا اپنے کزن کے ساتھ وہاں پہنچے، اور انہیں گولیوں سے بھون ڈالا۔ان دونوں کو ہلاک کرنے کے بعد وہ موقع سے موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی سوچا سنگھ بال نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر ہی لاشوں کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

والد ین کے مطابق منجندر سنگھ کئی دنوں سے اپنے بھائیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ گھر والوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنے دونوں بھائیوں کو مار ڈالے گا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close