عجیب و غریب

نوئیڈا: سم سویپنگ کے ذریعے خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے سائبر جعل سازوں نے نکالے 9.52 لاکھ روپے

نوئیڈا، 31 مئی (آئی این ایس انڈیا) یوپی کے گوتم بدھ نگر ضلع میں ایک خاتون کو سائبر دھوکے بازوں نے انٹرنیٹ سم سویپنگ کے ذریعے قریب ساڑھے 9 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔سم کارڈ کو 3 جی سے 4 جی میں اپ گریڈ کرنے کے نام پر دھوکے باز نے کسٹمر سروس ایگزیکٹیو بن کر خاتون کو فون کیا اور پھر اس کے بینک اکاؤنٹ سے سیونگ کے قریب 9.5 لاکھ روپے نکال لئے۔سیکٹر 108 کی رہنے والی ورشا اگروال نے اس سلسلے میں پولیس کو شکایت دی ہے۔

ورشا نے پولیس کو دی شکایت میں کہا ہے کہ اسے 7 مئی کو ایک شخص نے سم اپ گریڈ کرنے کی بات کہتے ہوئے کسٹمر سروس ایگزیکٹیو ٹو بن کر فون کیا تھا۔اس شخص کے کہنے کے بعد ورشا نے اپنے ٹیلی آپریٹر کو سم سویپ رکویسٹ کی تھی،ان لوگوں نے کہا تھا کہ سم 72 گھنٹے میں دوبارہ ایکٹویٹ ہو جائے گا، جب ایسا نہیں ہوا تو خاتون نے اپنے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کرائی۔اس دوران ورشا کو پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ سے قریب 9.52 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی ہوئی ہے۔

ورشا نے بتایا کہ جعل سازوں نے ان کے ایک فکسڈ ڈیپازٹ کو لکوڈیٹ کیا اور اس کے پیسے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لئے۔ساتھ ہی بچت اکاؤنٹ میں موجود پیسوں کو بھی جھارکھنڈ کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 8 سے 11 مئی کے درمیان 22 ٹرانزیکشن کے ذریعے ٹرانسفر کیا گیا۔نوئیڈا پولیس کی سائبر سیل نے ورشا کی شکایت کی بنیاد پر اب معاملے کی جانچ شروع کی ہے۔اس کے علاوہ ان اکاؤنٹس کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے، جن میں پیسے ٹرانسفر کئے گئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close