عجیب و غریب

دہلی میں بچوں کو غیر قانونی شراب فروخت کرنے کو لے کر ایک خاتون گرفتار

نئی دہلی، 31 مئی (آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت دہلی کے کالندی کنج علاقے میں بچوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی شراب فروخت کرنے کو لے کر 32 سال کی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے یہ معلومات دی۔پولیس کے مطابق یہ خاتون ہریانہ میں فرید آباد کے بسنت پور گاؤں کی رہنے والی ہے۔اس سے شراب کے کل 90 پووے اور اس کام میں استعمال ہونے والے اسکوٹر پر قبضہ کیا گیا ہے۔یہ شراب ہریانہ میں فروخت کے لئے تھی۔پولیس ڈپٹی کمشنر (جنوبی) آر پی مینا نے بتایا کہ 29 مئی کو کالندی کنج علاقے میں گشت کر رہی پولیس کی ایک ٹیم مدن پور کھادر کے ٹورنٹو چوک پہنچی تو اس نے اس خاتون کو علاقے میں شراب فروخت کرتے دیکھا ہے،وہ یہ شراب اپنے اسکوٹر پر رکھے ہوئے تھی،اسے گرفتار کر لیا گیا۔مینا کے مطابق شراب ضبط کر لی گئی اور دہلی آبکاری قانون اور نابالغ انصاف قانون کی متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پوچھ تاچھ کے دوران خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ فرید آباد میں کسی نامعلوم شخص سے شراب خریدتی تھی اور اسے وہ دہلی میں اونچے دام پر بیچتی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close