عجیب و غریب

بی جے پی لیڈرنے انوشکا شرما کے خلاف شکایت درج کرائی : وراٹ کوہلی کو اداکارہ سے طلاق لینے کا مشورہ دیا

نئی دہلی27مئی(آئی این ایس انڈیا) ’’پتال لوک‘‘ نے سامعین کے دل جیتنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ لیکن یہ ویب سریزکچھ لوگوں کوہضم نہیں ہورہی ہے۔دراصل ، اتر پردیش سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی نندکیشور گجر نے انوشکا شرماکے خلاف بغیر اجازت اپنی تصویر استعمال کرنے کی شکایت درج کروائی ہے۔ صرف یہی نہیں ، بی جے پی لیڈر نے وراٹ کوہلی کوانوشکا شرما سے طلاق لینے کامشورہ بھی دیاہے۔

واضح ہو کہ اس سے قبل گورکھا تنظیم نے اداکارہ انوشکا شرما کے خلاف قومی حقوق انسانی کمیشن میں ریمارکس دینے کی شکایت درج کروائی تھی۔انوشکا شرما کی ویب سیریز پتال لوک میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ایک تصویرواجپئی نامی مجرم کو پیش کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہے ، جس میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ غازی آباد شاہراہ کا افتتاح کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

تاہم ، اس تصویر میں سی ایم یوگی کی جگہ کسی اور کو دکھایا گیا ہے ، لیکن بی جے پی کے لیڈر نندکشورگجرکے ساتھ تصویر میں دیگر کئی رہنماؤں کا چہرہ صاف نظر آتا ہے۔ نندکشور گجرنے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انوشکاشرماپربی جے پی کی شبیہ کو داغدار کرنے کا الزام عائد کیا ، اور ویب سیریز کو غدار بھی قرار دیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close