عجیب و غریب

نیوزی لینڈ کی میڈیا کمپنی صرف ایک ڈالر میں برائے فروخت

نیوزی لینڈ کی ایک میڈیا کمپنی اس کی ملازم خاتون کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کی جا رہی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی میڈیا انڈسٹری ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مقامی کمپنی ‘اسٹف’ کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

‘اسٹف’ کے تحت نہ صرف کئی اخبارات شائع کیے جاتے ہیں بلکہ ایک مقبول نیوز ویب سائٹ بھی چلائی جا رہی ہے۔ کمپنی کا عملہ 400 صحافیوں سمیت 900 افراد پر مشتمل ہے۔اسٹف کمپنی کی ملازم اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کے عہدے پر تعینات خاتون ہی یہ کمپنی خرید رہی ہیں۔اس بات کا اعلان کمپنی مالکان نے اتوار کے روز کیا ہے۔

کمپنی آسٹریلیا کے ‘نائن انٹرٹینمنٹ’ نامی ادارے کی ملکیت ہے۔ ادارے کو کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے سبب کئی مالی چیلینجز درپیش ہیں جب کہ کمپنی کو اشتہارات سے بھی کوئی آمدنی نہیں ہو رہی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close