عجیب و غریب

مہاراج گنج:محبوبہ کے بلانے پر گھر گئے عاشق کا پیٹ پیٹ کر قتل، دو افراد گرفتار

مہاراج گنج،26مئی(آئی این ایس انڈیا) پرندپور تھانہ علاقہ کے راج پور گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہاں اپنی گرل فرینڈ کے بلاوے پر اس کے گھر پہنچے عاشق کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔پولیس نے نوجوان کے قتل کے الزام میں لڑکی کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔دراصل، پیر کی رات کو اچھے لال اپنی گرل فرینڈ کے بلانے پر اس کے گھر پہنچا تھا۔گرل فرینڈ سے ملنے کے بعد جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلا تو لڑکی کے والد اور بھائی نے اسے گھیر لیا،دونوں نے اچھے لال پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔لڑکی کے لواحقین اچھے لال کو تب تک پیٹتے رہے جب تک کہ اس کی جان نہیں نکل گئی۔لڑکی نے اس دوران اچھے لال کا دفاع کیا، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔بدحواس گرل فرینڈ نے اچھے لال کے گھر پہنچ کر اس بات کی معلومات دی اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔نوجوان کے قتل کی خبر کے بعد پولیس بھی آئی۔پولیس نے ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close