عجیب و غریب

بے روزگاری سے پریشان مزدور نے خودکشی کی

باندہ،24 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) باندہ ضلع میں بسنڈا تھانہ علاقہ کے اورن قصبے کے ایک مزدور نے بے روزگاری سے پریشان ہوکر مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔اورن پولیس چوکی کے انچارج انسپکٹر جنرل سنگھ نے بتایا کہ قصبے کے کماسن شاہرہ پر رہنے والے مزدور ستار پرجاپتی کی لاش تالاب کے کنارے ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزدور کے والد رام دین کے مطابق ان کا بیٹا مستری کا کام کیا کرتا تھا لیکن گزشتہ دو ماہ سے کوئی کام نہ ملنے سے بے روزگار تھا۔اسی بے روزگاری سے پریشان ہوکر اس نے شاید یہ قدم اٹھایا ہے۔سنگھ نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور واقعہ کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close