عجیب و غریب

امریلی: چھوٹی بہن کی عصمت دری کرنے والے کو پکڑنے میں 4 سال کے بچے نے کی پولیس کی مدد

امریلی،23مئی (آئی این ایس انڈیا) گجرات کے امریلی میں 4 سال کے ایک بچے نے اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزم کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کی۔پولیس نے ملزم راجو مگرولیا کو گرفتار کر لیا ہے۔اس نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد واردات کو انجام دیا تھا۔یہ واقعہ امریلی ضلع کے ساورکنڈلا علاقے کا ہے۔ملزم نے 3 سال کی بچی کو ناولی دریا کے کنارے بنی جھگیوں سے بچی کو اغوا کیا۔آبروریزی کو انجام دینے کے بعد ملزم نے بچی کو جھنجھڈا گاؤں کے بس اسٹینڈ کے پاس چھوڑ دیا،تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے گزر رہے ایک شخص نے بچی کو سنگین حالت میں دیکھ کر 108 ایمبولینس کو فون کیا۔ڈاکٹرس نے ریپ کی تصدیق کی، جس کے بعد بچی کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

امریلی ضلع کے ایس پی نرلپت رائے نے بتایا کہ بچی کے بھائی نے ملزم کو دیکھ لیا تھا اور اسی کی مدد سے ہم مگرولیا کو گرفتار کر سکے،ملزم رات کے وقت جب بچی کو اغوا کرنے آیا تو بھائی کی نیند کھل گئی اور اس نے دیکھ لیا تھا۔ایس پی نے بتایاکہ ہم نے بچے کو چاکلیٹ، آئس کریم، کھانا دے کر اسے بھروسے میں لیا، اس کے بعد بچے نے ملزم کی آنکھ، کپڑے کے رنگ ڈیزائن، بال ہر بات کی معلومات دی۔اس نے جھونپڑی کے پاس رکشہ بھی کھڑا دیکھا تھا۔دی گئی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے سخت مشقت کے بعد ملزم کو دھر دبوچا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close