عجیب و غریب

لاک ڈاؤن میں گولیوں کی آواز سے گونجا گریٹر نوئیڈا، تصادم میں تین بدمعاش زخمی

نئی دہلی21مئی(آئی این ایس انڈیا) دہلی این سی آر میں لاک ڈاؤن میں بھی بدمعاش سرگرم ہیں اور جرائم کو انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح ایک ڈاکوؤں کے گینگ کے ساتھ تھانہ سورج پور پولیس کی چیکنگ کے دوران تصادم ہوگیا۔اس میں تین بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگئے،جبکہ چار بدمعاش موقع سے پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایاہے۔ فرار بدمعاشوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔گرفتاربدمعاشوں کے پاس سے لوٹے ہوئے کارتوس برآمدکیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل انکر اگروال نے بتایا کہ سورج پور تھانہ پولیس کو دیر رات رپورٹ کی گئی تھی کہ ایک گاڑی میں کچھ بدمعاش جا رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سورج پور پولیس نے ایسوجی کے ساتھ مل کرچیکنگ شروع کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close