عجیب و غریب

راجستھان: جودھپور میں ہوئی انوکھی شادی، دولہا اور دلہن نے کھائی ماسک پہننے کی قسم

جودھپور، 19 مئی (آئی این ایس انڈیا) کورونا کا قہر مسلسل معاشرے میں دکھائی دے رہا ہے،لوگ فضول خرچی سے بھی بچ رہے ہیں اور احتیاط بھی برت رہے ہیں۔وہیں لاک ڈاؤن کے دوران جن لوگوں کی شادی ہو رہی ہے وہ شادی سے پہلے اپنے شریک حیات کے ساتھ ماسک پہننے کا عہد کر رہے ہیں۔آج جودھپور کے بھدواسیا علاقے میں ایک شادی ہوئی جس میں بہت کم تعداد میں لوگ موجود رہے۔دولہا اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سسرال پہنچا،شادی کے بعد دونوں شوہر۔ بیوی نے وعدہ لیا کہ وہ زندگی بھر ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے اور ماسک پہنیں گے۔پھیروں میں بیٹھنے سے پہلے پنڈت جی نے متروچچار کے ساتھ سینٹائزر کا استعمال کیا۔اس کے بعددولہا۔ دولھن نے ایک دوسروں کو ماسک پہنایا پھر سوشل ڈسٹینسنگ پر توجہ رکھتے ہوئے تلواروں کی مدد سے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی اور پنڈت جی نے آشیرواد دے کر اس شادی کومکمل کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close