عجیب و غریب

سنبھل میں ایس پی لیڈر اور ان کے بیٹے کاقتل

سنبھل (اتر پردیش) ،19 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) سنبھل ضلع کے بہجوئی تھانہ علاقہ میں منگل کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر چھوٹے لال دیواکر اور ان کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ جمنا پرساد نے بتایا کی بہجوی تھانہ علاقہ کے شمشوی گاؤں میں منریگا کے تحت سڑک بن رہی تھی اور اسے لے کر چھوٹے لال دیواکر اور سوندر کے درمیان تنازعہ ہو گیا اور کہا سنی کے درمیان گولیاں چلیں جس سے چھوٹے لال دیواکر اور ان کے بیٹے سنیل کمار کی موت ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ملزمین کو پکڑنے کے لئے تین ٹیم بنائی گئی ہیں۔سابق ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے لال دیواکر ہماری پارٹی کے محنتی لیڈر تھے، انہیں پارٹی نے 2017 میں چندوسی اسمبلی سے ٹکٹ دیا تھا لیکن یہ سیٹ گٹھ بندھن میں چلی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ سنبھل میں ہمارے رہنما کے قتل سے یہ بات صاف ہے کی پولیس مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے اور ریاست میں اپوزیشن پارٹی کے لوگوں خاص کر ایس پی کارکنوں کاکھلے عام قتل کیا جارہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close