عجیب و غریب

رونگٹے کھڑے کر دینے والا مزدور خاندان کا ویڈیووائرل : گھر پہنچنے کے لئے باری باری بن رہے ہیں’بیل‘

اندور، 13 مئی (آئی این ایس انڈیا) لاک ڈاؤن کے دوران بے بسی کی تصاویر دیکھ روح کانپ جاتی ہے۔سڑکوں پر بے بس مزدوروں کا میلہ لگا ہوا ہے،سب کے اپنے اپنے درد ہیں، لیکن باہر کسے سنائیں۔اندور بائی پاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں گھر تک پہنچنے کے لئے خاندان کے لوگ بیل گاڑی کھینچ رہے ہیں۔وائرل ویڈیو کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اندور سے ملحق مگلیائی بائی پاس کا ہے۔خاندان مہاراشٹر سے بیل گاڑی کے ذریعے راجستھان میں واقع اپنے گھر جا رہا ہے۔بیل گاڑی سے مہاراشٹر کے راجستھان کے لئے خاندان کے 3 افراد نکلے تھے،راستے میں 1 بیل کی موت ہو گئی،اس کے بعد خاندان کی مشکلات بڑھ گئی،اب ایک ہی بیل کے سہارے گھر پہنچنا ہے۔

لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوربس کسی طرح سے گھر پہنچنا چاہتے ہیں۔جان خطرے میں ڈال کر بھی مزدور سفر کر رہے ہیں۔اندور بائی پاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مزدور خاندان بیل کی موت کے بعد خود ہی بیل گاڑی گھسیٹ کر گھر پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔بیل گاڑی کھینچنے کے لئے 2 بیلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسے میں خاندان کے رکن باری باری بیل بن کر گاڑی کو کھینچ رہے ہیں،چلچلاتی دھوپ میں بے بس مزدور خاندان اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے،کبھی والد، کبھی ماں اور کبھی بیٹے بیل گاڑی کو کھینچ رہا ہے،بیٹا تھکتا ہے تو گاڑی ماں کھینچتی، ماں تھکتی ہے تو والد کھینچتے ہیں۔وائرل ویڈیو کے بارے میں اندور ضلع انتظامیہ کے افسران کو کوئی معلومات نہیں ہے،ویڈیوز آج کی ہی ہے۔دراصل، مہاراشٹر سے یوپی، بہار اور راجستھان لوگ اندور سے ہوتے ہوئے ہی جاتے ہیں۔سینکڑوں مزدور تو پیدل آکر بجاسن بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں،اگرچہ حکومت کی طرف سے انہیں پی کی آخری حد تک بسوں سے چھوڑنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close