عجیب و غریب

دربھنگہ : جہیز کی خاطر شادی شدہ خاتون کا قتل ، شوہر سمیت 5 افراد نامزد

دربھنگہ بیرول 25اپریل(ممتازاحمد حذیفہ) ۔ بہیڑی تھانہ کے ہاوی ڈیہہ مدھ گاوں میں جہیز کی خاطر 26 سالہ شادی شدہ خاتون کو ہلاک کردئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ہاوی ہاٹ پر ایک درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد کی ہے۔جیسے ہی خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع عام ہوئی وہاں سنسنی پھیل گئی اور موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس کے بعد واقعہ کو لیکر وہاں موجود مقامی لوگوں نے تھانہ صدر کو اسکی خبر دی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرراجن کمار پولیس افسران کے ساتھ جائے وقوع پر پہونچے اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا۔ غورطلب ہو کہ مہلوکہ کی شناخت رامانند جھا کے لڑکے کالی کانت جھا کی اہلیہ 26 سالہ بھارتی دیوی کی شکل میں ہوئی ہے۔ واقعہ کو لیکر مہلوکہ کی دادی بیرول تھانہ علاقہ کے بیری ڈیہہ گاؤں رہائشی نتھونی جھا کی اہلیہ رام جانکی دیوی نے بتایا کہ ان کا لڑکا منوج کمار جھا اپنے پورے خاندان کے ساتھ ممبئی میں رہتا ہے جو فی الوقت لاک ڈاؤن کے وجہ سے اپنی بیٹی کے ناگہانی موت کے بعد بھی نہیں آسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوتی کی شادی 8 سال قبل ہاوی ڈیہہ گاؤں کے رامانند جھا کے لڑکے کالی کانت جھا کے ساتھ ہوئی تھی۔ مہلوکہ کی شادی میں صاحب استطاعت جہیز بھی دیا گیا تھا لیکن لڑکا نشہ خور نکلا جو اپنی شادی کے بعد سارا سامان فروخت کر دیا تھا ۔ اس کے بعد بھی لڑکا اکثر جہیز کا مطالبہ کیا کرتا تھا نیز نشے کی حالت میں اپنی اہلیہ سمیت والدہ کو بھی مسلسل زدو کوب کیا کرتا تھا۔ دادی کےمطابق گزشتہ شب بھی انہوں نے نشے کی حالت میں اپنی اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ کر دیر شب وہاں سے فرار ہوگیا۔ پوچھے جانے پر تھانہ صدر راجن کمار نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوکہ کی دادی کے بیان پر شوہر سمیت 5 افراد کے خلاف جہیز کے لئے قتل سے متعلق ایف آئی آر 20/87 درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔تادم تحریر پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close