عجیب و غریب

دہلی سے بہار جا رہے 7مزدوروں کو راستے میں روک کر واپس بھیجا گیا

نئی دہلی،22اپریل (آئی این ایس انڈیا) لاک ڈاؤن (بند) کے درمیان سائیکلوں پر سوار دہلی سے بہار کے موتیہاری جا رہے سات مزدوروں کو پولیس نے ایم بی روڈ پر روک کر واپس ان کے گھر بھیج دیا۔حکام نے بدھ کو یہ معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ ہر مزدور کو 12 کلو چاول دے کر جنوبی دہلی کے درگا وہار میں ان کی رہائش گاہ پر بھیج دیا گیا۔پولیس ڈپٹی کمشنر (جنوبی) اتل کمار ٹھاکر نے کہاکہ سائیکل پر سوار سات تارکین وطن محنت کشوں کو اے بی روڈ پولیس ناکے پر روکا گیا،وہ بہار کے موتیہاری جا رہے تھے،انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close