عجیب و غریب

منگلورو اسپتال سے بھاگ گیا کرونا وائرس کا مشتبہ مریض

منگلورو9/مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) وینلاک اسپتال میں داخل کرونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریض اچانک اسپتال سے لاپتہ ہوگیا ہے۔اس مشتبہ مریض کو اتوارکی رات میں وینلا ک اسپتال میں داخل کیا گیا تھااور اُسے خصوصی الگ تھلگ وارڈ میں رکھ کر علاج کیا جارہا تھا۔

لیکن رات کے وقت ہی وہ مریض اسپتال سے لاپتہ ہوجانے کی با ت معلوم ہونے پر اسپتال کے ہیلتھ آفیسر نے فوری طور پرمنگلورو ساؤتھ پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع کردی ہے۔ اس مشتبہ مریض کی تلاش کے لئے ساحلی اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے میڈیا کو یہ خبر دی گئی تھی کہ دبئی سے آنے والے ایک مسافر کو ایئر پورٹ پر جانچ کے دوران کروناوائرس سے متاثر ہونے کی علامت نظر آنے پر وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وینلاک اسپتال سے ایمبولینس بھیج کراس مسافر کو ایئر پورٹ سے سیدھے اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کروایا گیاتھا۔ لیکن اس مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔ اس کے گلے سے تھوک کے نمونے حاصل کرکے بنگلورومیڈیکل کالج اسپتال میں جانچ کے لئے روانہ کردیا گیا تھا۔پیر کے دن اس کی رپورٹ موصول ہونے کی توقع تھی۔

منگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر وی وی راؤ نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سوِل ایوی ایشن کی طرف سے موصولہ ہدایات کے مطابق ایئر پورٹ پر پہنچنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ کی جارہی ہے اور یہ معائنہ ہر مسافر کے لئے لازمی کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close