عجیب و غریب

متنازع شہریت ترمیمی قانون: اویسی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بگڑی سنگیت سوم کی زبان، کہا جوتے بھی کھائیں گے، کاغذ بھی دکھائیں گے

نئی دہلی:10فروری (ذرائع) متنازع شہریت قانون کو لے کر زبانی جنگ اب ناشائستہ زبان تک پہنچ گئی ہے۔ایم آئی ایم کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بی جے پی ممبر اسمبلی سنگیت سوم نے نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے۔دراصل اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ کاغذ نہیں دکھائیں گے گولی سینے پر کھا ئیں گے۔حیدرآباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہاکہ جو مودی۔ شاہ کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ صحیح معنوں میں مردمجاہد کہلائے گا،میں وطن میں رہوں گا لیکن کاغذ نہیں دکھائوںگا،کاغذ اگر دکھانے کی بات ہوگی تو سینہ دکھائیں گے کہ گولی مارو،دل پر گولی مارو کیونکہ دل میں ہندوستان کی محبت ہے۔ بتا دیں کہ اویسی مسلسل شہریت قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔
اویسی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سنگیت سوم نے زبان کی حد پار گئے۔انہوں نے کہاکہ’ جوتے کھائیں گے اور کاغذ بھی دکھائیں گے‘،اگر ملک میں رہنا ہے تو جوتے کھا کر بھی کاغذدکھانا پڑے گا۔ہندوستان میں آئین کے مطابق رہنا پڑے گا اور جو کاغذ نہیں دکھائے گا،جو حکومت مانگے وہ دینا ہی پڑے گا،اگر اویسی کا کہنا ہے کہ گولی سینے پر کھا ئیں گے تو میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ جوتے کھائیں گے اور کاغذ بھی دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close