عجیب و غریب

شاہین باغ کے احتجاج کیمپ میں ایک برقع پوش مشتبہ خاتون کے گھسنے سے افراتفری، پولیس نے لیا حراست میں

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے شاہین باغ میں آج اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک برقع پوش خاتون، خاتون مظاہرین کے بیچ میں بیٹھ کر ان سے احتجاج کو لے کر بہت سارے سوالات کرنے لگی۔ خواتین کو اس پر شک ہوا تو اس کی تلاشی لی گئی۔ خاتون کے پاس سے کیمرہ برآمد ہوا۔ خاتون نے برقع پہن رکھا تھا جس کے بعد یہاں ہنگامہ مچ گیا۔ لوگوں نے خاتون کو پکڑ لیا اور اس کی اطلاع فورا پولیس کو دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور اس خاتون کو ساتھ لے گئی۔ اطلاع کے مطابق، خاتون کا نام گنجا کپور ہے جو اپنا ایک یوٹیوب چینل چلاتی ہے۔ اب پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close