عجیب و غریب

جامعہ، اے ایم یو جیسی یونیورسٹیز میں زہر گھول رہے ہیں اویسی: گری راج سنگھ

نئی دہلی۔۳؍فروری: بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پیر اے آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی پر الزام لگایا کہ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اے ایم یو جیسے تعلیمی اداروں میں ملک کے خلاف زہر گھول رہے ہیں۔ساتھ ہی کہا کہ پاکستان کا قیام ایسے ہی لوگوں کے لئے کیا گیا ہے۔سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ اویسی جیسے شدت پسند جامعہ اور اے ایم یو جیسے اداروں میں ملک کے خلاف زہر گھول کر غداروںکی فوج تیار کر رہے ہیں۔اویسی اور ان جیسے دیگر آئین مخالفین کو روکنا ہوگا،ہندوستانی اب جاگ اٹھے ہیں، ہمیں دبائیں اور توڑے نہیں،پاکستان آپ کے لئے بنایا گیا تھا،ہمیں امن میں رہنے دیں۔ مرکزی وزیر نے اویسی کا ایک ویڈیو ٹیگ کیا ہے، جس میں وہ لوک سبھا میں بول رہے ہیں اوراحتجاجی مظاہرہ کر رہے جامعہ کے طالب علموں کو اپنی حمایت دے رہے ہیں۔ساتھ ہی، وہ حکومت پر ظلم کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔سی اے اے مخالف مظاہروں اور اتر پردیش پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے اویسی بول رہے ہیں کہ ایک بچے کی آنکھ چلی گئی،بیٹیوں کو پیٹا جا رہا ہے،بچوں پر گولیاں چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close